۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب

حوزه/ پاکستان تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیہ کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیہ کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ پہلے بعد از ظہر ادا کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کرکے بعد نماز مغرب کر دیا گیا ہے۔ وہ تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔

مولانا عبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا جبکہ وہ یکم جنوری 1923 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب گزشتہ کئی سالوں سے علیل تھے اور گاہے بگاہے ان کے مختلف آپریشنز ہوتے رہتے تھے۔ ان کی عمر 94 سال تھی اور وہ گزشتہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حاجی عبدالوہاب سانس اور گلے کے عوارض میں مبتلا تھے اور کئی روز سے زیر علاج تھے جس کے باعث رواں سال کے تبلیغی اجتماع میں شرکت بھی نہیں کرسکے۔ رائیونڈ مرکز کی انتظامیہ کے مطابق حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ آج (اتوار کو) رائیونڈ مرکز میں ادا کی جائے گی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .